ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرکزی حکومت مزدوروں اورغریبوں کی زندگی کا استحصال کررہی ہے:کنداپور میں مزدوراسوسی ایشن کا ریاستی اجلاس

مرکزی حکومت مزدوروں اورغریبوں کی زندگی کا استحصال کررہی ہے:کنداپور میں مزدوراسوسی ایشن کا ریاستی اجلاس

Tue, 20 Dec 2016 19:59:19    S.O. News Service

کنداپور:20 /ڈسمبر  (ایس او نیوز)بغیر کسی منصوبہ بندی کے مرکزی حکومت نے نوٹوں کو کالعدم قرار دئیے جانے سے ملک کے غریبوں،  کسانوں اور مزدور وں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ لوگ بینکوں کے باہر قریب ۴۵ دنوں سے قطاروں میں لگے ہیں، گھر کا گذر بسرمشکل ہوتاجارہا ہے، بیروگاری بڑھتی جارہی ہے مگر مرکزی حکومت اپنی ہی ضد پر اڑی ہوئی ہے کہ صرف کالادھن رکھنے والے ہی پریشان ہیں۔ ان باتوں کا خیال پڑوسیریاست کیرلا کی وزیر برائے غذا شئیلجا ٹیچر نےظاہر کیا۔

کنداپور کے نہرومیدان میں منعقدہ زرعی مزدوروں کے چھٹویں ریاستی اجلاس کا افتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہی تھیں۔ وزیر موصوفہ نے کہاکہ انگریزوں سے ورثے سے ملی سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ پالیسی سے سماجی اقدار زوال پذیر ہیں، ملک میں جاری  مذہبی بنیاد پرستی دھرموں کے درمیان سنگھرش کی وجہ بنتی جارہی ہے، آزادی سےپہلے کی ظالمانہ استحصال کی پالیسی اب بھی جاری و ساری رہنا کسی سانحے سے کم نہیں ہے، ورن آشرم کے نظام کوکسی بھگوان نے پیدا نہیںکیا ہے، بلکہ ایک طبقہ کے کچھ لوگوں کے مفادات کے تحفظ کی خاطر خود پیدا کردہ نظام ہے۔ کانگریس پارٹی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی کے دنوں میں ملکی اقتدار پر قابض پارٹیوں نے ذات پات اور چھوت چھات کی حمایت میں نہیں تھیں اورزمینداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ان میں ہمت نہیں ہے۔

اجلاس میں نئی دہلی کے قومی زرعی مزدور سنگھا کے جنرل سکریٹری اے وجئے راگھون نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دونوں حکومتیں عوام پر ظالمانہ پالیسیوں کو تھوپتے ہوئے مسلسل ظلم کررہے ہیں، غریبوں کی زندگی کا تحفظ چھین رہے ہیں انہوں نے سوال کیا کہ فی حصولی کے لئے پیداہونے والے میڈیکل اور انجنئیرنگ کالج سے غریبوں کو کیا فائدہ ہوگا۔ کیا حکومتوں کو اتنا بھی شعور نہیں ہے ۔ ملک کے غریب عوام کی تکالیف اور مصائب کے حل کی توجہ دینے کے بجائے وزیر اعظم ای کامرس اور کریڈیٹ کارڈ کے سفیر بنے ہوئے ہیں۔ مرکز کی بی جے پی حکومت صرف کارپوریٹ سیکٹر کے تحفظ کی خاطر رہائش اور زمینات کے بغیر زندگی کی مشکلات میں پھنسے غریبوں سے ہمدردی جتانےکی کوئی کوشش نہیں کی ہے، گورکشھا کے نام پر دلتوں پر ظلم کیا جارہاہے جس کا روک تھام ضروری ہونےکی بات کہی۔ ریاستی مزدور سنگھ کے صدر نتیانند سوامی نے اجلاس کی صدارت کی۔  نائب صدر نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری جی وی شری رام ریڈی ، قومی زرعی مزدور سنگھ کے صدر تروناوکرسو ، یوداس بھنڈاری ، بال کرشنا شٹی ، راجیو پڈوکونے  موجود تھے۔ کے شنکر نے استقبال کیا۔ جنرل سکریٹری وینکٹیش نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ سکریٹری چندرپا ہوسکیرہ نے شکریہ اداکیا۔ اجلاس سے پہلے شہر میں مزدور سنگھ کے ہزاروں ممبران نے بڑی ریلی کا اہتمام کیا تھا۔


Share: